شہراعتکاف کی نویں نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’غنیۃ الطالبین‘‘ سے درس تصوف

مورخہ: 03 جون 2019ء

شہراعتکاف 2019

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 3 جون 2019 کو 28 رمضان المبارک کی شب 9ویں نشست منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’غنیۃ الطالبین‘‘ سے درس تصوف کیا اور ’’طاعات و معاصی میں لوگوں کے احوال‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس نشست میں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، سردار شاکر خان مزاری، میاں ریحان مقبول، علامہ محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر سلیم احمد، رانا محمد ادریس قادری، حافظ محمد صفدر، علامہ امداد اللہ خان، سید الطاف شاہ، علامہ غلام مرتضٰی علوی، حاجی محمد سلیم قادری، سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی، افغانستان سے درویش صاحب اور دیگر مرکزی قائدین و عہدیدار مرکزی سٹیج پر موجود تھے۔ شہراعتکاف کی اس نشست میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی دعوت پر عیسائی رہنماء بھی شریک ہوئے۔

خواتین کے شہراعتکاف میں قائم ’’کڈز اعتکاف‘‘ میں شریک بچوں نے بیت الزھراء سے جامع المنہاج آ کر شیخ الاسلام کے خطاب کی نشست میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان محفل نعت بھی ہوئی۔

شیخ الاسلام کے خطاب کے بعد جامع المنہاج میں ختم قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے حفاظ و قراء کرام، نعت خوان حضرات اور خدمات سرانجام دینے والوں کو تحائف دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قراء کرام و نعت خوانوں کو نقدی و خصوصی تحائف پیش کیے گئے۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دعا سے نشست کا اختتام ہوا۔

خطاب شیخ الاسلام

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

قراء و حفاظ کرام کے لیے تحائف تقریب

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top