کڈز اعتکاف کے بچوں کی شیخ الاسلام کے خطاب کی نویں نشست میں خصوصی شرکت

مورخہ: 03 جون 2019ء

KIDS ITIKAF

منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیراہتمام منعقدہ کڈز اعتکاف میں شریک سینکڑوں بچوں نے شہراعتکاف میں 3 جون 2019ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درس تصوف میں خصوصی شرکت کی اور خطاب سنا۔ خواتین کے شہراعتکاف میں قائم ’’کڈز اعتکاف‘‘ میں شریک بچوں نے بیت الزھراء سے جامع المنہاج آ کر شیخ الاسلام کے خطاب کی نشست میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان محفل نعت بھی ہوئی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام نے کڈز اعتکاف میں شریک بچوں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی اور ان کے والدین کو مستقبل میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت قائم رکھنے کی تلقین بھی کی۔ آپ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مردوں اور خواتین کے اعتکاف کے ساتھ ساتھ بچوں کی باقاعدہ تعلیم و تربیت کا جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے، کڈز اعتکاف اس سلسلہ کی کڑی ہے۔ کڈز اعتکاف میں سات سال سے لے کر 10 سال کے سینکڑوں بچے شریک ہیں۔ جن کے لیے اعتکاف کا باقاعدہ الگ انتظام کیا گیا ہے۔

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

KIDS ITIKAF

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top