صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام شاہ بخاری کا شہر اعتکاف کا دورہ

مورخہ: 03 جون 2019ء

صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام شاہ بخاری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا، جہاں ان کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول ودیگر رہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثاء کو انصاف دلوانے کے لیے ہم ان کے ساتھ ہیں، اس ظلم کا ازالہ ہو گا، رانا ثنا اللہ ایک متشدد انسان اس کی کسی تنقید کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا حساب دیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمعیں روشن کر رہے ہیں، نوجوانوں کو امن، محبت اور نظم و ضبط سکھا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے شہر اعتکاف میں منہاج القرآن کے مرکزی سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کی، سوشل میڈیا کے گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی نے انہیں بریفنگ دی، اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور، شہباز طاہر، عمر قریشی، فراز ہاشمی، حفیظ چودھری و دیگر ایکٹیوسٹ موجود تھے۔

سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ منہاج القرآن کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ انتہائی شائستگی کے ساتھ ملک اور اسلام کے سافٹ امیج کو پروموٹ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا ہویا الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا قلم اٹھانے اور اظہار خیال کرنے والے کی یہ اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی بات نہ کرے جس سے ملک اور قوم کی ساکھ پر حرف آئے، انہوں نے کہا سوشل میڈیا کی پالیسی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے، ہم آزادی اظہار کے حق کو مانتے ہیں مگر تنقید کی حدود ہونی چاہییں۔

صوبائی وزیر نے شہر اعتکاف میں بک سنٹر کا بھی دورہ کیا اور افطار شہر اعتکاف میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے راہنماؤں کے ہمراہ کیا۔

صمصام بخاری شراعتکاف

صمصام بخاری شراعتکاف

صمصام بخاری شراعتکاف

صمصام بخاری شراعتکاف

صمصام بخاری شراعتکاف

صمصام بخاری شراعتکاف

صمصام بخاری شراعتکاف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top