کڈز اعتکاف میں شریک بچوں کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 04 جون 2019ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں قائم کڈز اعتکاف میں شریک بچوں نے 4 جون 2019ء کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف، پروفیسر محمد سلیم، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی موجودگی نے بچوں نے نعت خوانی کی، جس پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بچوں کے جذبہ نعت گوئی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ آپ نے بچوں کو ہدایات دیتے ہوئے ان کی عام زندگی میں اعتکاف سے ملنے فیوضات و عبادات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین بھی کی۔

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں مردوں اور خواتین کے ساتھ بچوں کے لیے بھی کڈز اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ بچوں کو باقاعدہ تربیتی نظام العمل کے ذریعے اعتکاف میں شریک کیا جاتا ہے۔ ان کی دینی تعلیم و تربیت کے اس اہتمام میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایگرز کا اہم کردار ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top