اسلام آبادد: عوامی تحریک و منہاج القرآن کے قائدین کی شہدائے انقلاب کی قبروں پر حاضری

مورخہ: 16 جون 2019ء

پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے قائدین کے وفد نے چک بیلی خان، چکوال، دولتالہ میں شہداءے انقلاب کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، نائب ناظم اعلی رانا ادریس، سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، ضلعی صدر انار خان گوندل، صدر تحریک چک بیلی چوہدری وقاص حسن، منہاج القرآن کی مقامی قیادت میں پی اے ٹی اور منہاج القرآن کے، صوبائی، ضلعی قائدین و کارکنان شامل تھے۔

وفد نے شہدائے کے ورثاء کے گھر جا کر اظہار یکجہتی کیا، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ پیغام دیا کہ پوری تحریک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہدائے ماڈل ٹاؤن نے ظلم کے نظام کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے رہنماؤں نے چک بیلی میں انقلاب مارچ اور ماڈل ٹاون میں شہید ہونے والے نوید رزاق اور دیگر کی قبروں پر حاضری دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی شفیق، غلام علی خان نے کہا کہ شہداء کا خون قرض، آخری سانس تک انصاف کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ظالم حکمرانوں نے خواتین کے چہروں پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کر کے بزدلی کی شرمناک تاریخ رقم کی، ماڈل ٹائون میں ظالم حکمرانوں نے اپنے ہی شہریوں کا خون بہایا، 5 سال گزر گئے انصاف نہیں ملا۔

وفد نے نوید رزاق اور دیگر شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں، شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک نے اپنے شہداء کو یاد رکھا ہے او ران کی قربانیوں کو فخر کا تاج سمجھتے ہیں۔ شریف برادران نے اپنا اقتدار اور لوٹی دولت بچانے کیلئے ماڈل ٹائون میں بے گناہوں کا ٰخون بہایا، شریف خاندان کو ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کے قطرے قطرے کا حساب دینا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top