تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب

مورخہ: 23 جون 2019ء

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ سعید رضا بغدادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تفہیم اللہ نے آسان کر دی اور عربی سیکھنا نہایت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجوع الی القرآن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس وقت ڈاکٹر طاہرالقادری کی سرپرستی ملک بھر میں عرفان القرآن کورسز جاری ہیں اور 3 لاکھ سے زائد افراد دنیا بھر میں عرفان القرآن کورسز سے استفادہ کر چکے ہیں۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن نظامت تربیت کے ڈائریکٹر علامہ محمود مسعود نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 98 ممالک میں قرآن فہمی کے کورسز جاری ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top