تحریک منہاج القرآن گجرات کے ناظم ساجد محمود قادری انتقال کر گئے

مورخہ: 29 جون 2019ء

تحریک منہاج القرآن گجرات کے ناظم اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل ساجد محمود قادری منہاجین انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے شدید علیل اور ہاسپتال میں داخل تھے۔

ساجد محمود قادری کی نماز جنازہ گجرات میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ناظم منہاجین محمد مشتاق قادری، نظامت امور خارجہ سے وسیم افضل قادری اور علامہ غلام ربانی تیمور پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

نماز جنازہ علامہ غلام ربانی تیمور نے پڑھائی جبکہ علامہ محمد مشتاق قادری نے دعا کرائی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور وفد نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top