شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑرہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو قانون کا احترام سکھایا، سیکرٹری جنرل کا ورکرز کنونشن سے خطاب
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈز اللہ کی گرفت میں ہیں: رفیق نجم و دیگر کا خطاب

لاہور (6 جون 2019) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپورنے کہا کہ ہے منہاج القرآن کے کارکنان ملکی استحکام کیلئے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دینے کے جذبے سے کل بھی سرشار تھے اور آج بھی ان کے جذبوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن کل بھی پرعزم تھا اور آج بھی ان کے ولولوں میں کوئی کمی نہیں آئی، ماڈل ٹاؤن کے شہید اور زخمی ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں، شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے انصاف کیلئے قانونی جنگ زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی۔

نواز شریف اور شہباز شریف سانحہ ماڈل کے ماسٹر مائنڈبے گناہوں کے قاتل اور 20 کروڑ عوام کے چور ہیں۔ دونوں بھائی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز ہیں جبکہ عمل درآمد کروانے کی ڈیوٹی رانا ثنااللہ نے انجام دی۔ رانا ثنا اللہ کو بالاخر قانون اور عوام کی عدالت میں یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ سانحہ ماڈل ٹاون قتل عام کا منصوبہ جاتی امراء میں بنا۔

رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے نام بتا کر اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی فہرست میں بھی کمی لائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنونشن سے مرکزی نائب ناظم علیٰ انجینئرمحمدرفیق نجم، سیدہدایت رسول قادری، کاشف محمود، میاں ریحان مقبول نے بھی خطاب کیا، کنونشن میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راجہ زاہدمحمود، شاہدلطیف، حافظ رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، میاں عبدالقادر، غلام محمد قادری، حاجی امین القادری، عزیزالحسن اعوان، فرحت دلبرقادری، آصف عزیز، عمرفاروق، رانا غضنفر علی، اللہ رکھا نعیم، محمودالحسن سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم پر اللہ اور میڈیا کے سوا کوئی ہمارے ساتھ نہیں تھا، ہم مایوس نہیں ہیں، ایک کے بعد ایک عدالت سے انصاف مانگ رہے ہیں، مانگتے رہیں گے، اگر ان عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ایک عدالت اللہ کی ہے وہاں سے ضرور انصاف ملے گا، قانون بے شک ظالم کا ہی ساتھی کیوں نہ ہو پھر بھی قانون کی ہی چھتری تلے رہنا پڑتا ہے، ہم نے اپنے کارکنوں کو ہمیشہ قانون کا احترام سکھایا، کسی بھی مرحلے پر قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ تن کے کپڑے بھی بیچنے پڑے پھر بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ٹھیک کہتے ہیں کہ انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ظالمانہ نظام ہے۔ شہداء کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، پر امید ہیں کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top