جرمنی: منہاج القران فرینکفرٹ کے زیراہتمام عدنان جاوید کے لیے فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب

منہاج القران انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام بعد نماز جمعہ کیا گیا۔ قرآن خوانی کی محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید فرحت حسین شاہ ڈائریکٹر منہاج القران فرینکفرٹ نے بتایا کہ عدنان جاوید اتنی کم عمر میں اپنے اخلاق کردار، محنت و جانفشانی سے ایسے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جو ناقابل فراموش ہیں۔ عدنان جاوید نے ڈائریکٹر فنانس کی اتنی بڑی اور اہم ذمہ داری کو نہ صرف قبول کیا بلکہ نبھانے کا حق ادا کر دیا۔ وہ دن رات مشن کے لیے کام کرتے نظر آئے۔ وہ حربے کسی کو مسکراتے چہرےسےملتے تھے۔

کوئی ایک بھی ایساساتھی یا ان کا فیملی ممبران ایسا نہیں ہو گا جو یہ کہ سکے کہ عدنان بھائی نے کسی کا دل دکھایا ھو لیکن آج جب وہ ہم میں نہیں ھے تو ہمارے دل بہت دکھی ہیں۔ ہمارے لیے یہ ناقابل برداشت صدمہ ہے۔

پروگرام میں قرآن خوانی کے بعد محمد افضل قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ محفل میں ڈائریکٹر فنانس منہاج القرآن عدنان جاوید کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں عدنان جاوید مرحوم ومغفور کے بلند درجات کے لیے خصوص دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top