تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا خطاب

تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تجدید دین کا کام سر انجام دے رہی ہے۔

ورکرز کنونشن میں علامہ احمد حسن فاروقی، علامہ محمود مسعود، محترمہ انیلہ الیاس، ام حبیبہ، ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی، ڈاکٹر شجاعت اور مقامی قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top