ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کے والد کے انتقال پراظہار افسوس

لاہور (17 جولائی 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صدر منہاجینز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کے والد محمد انور نعمانی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول نے ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، محمد عباس نقشبندی، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ غلام ربانی تیمور پر مشتمل تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی وفد نے دینہ ضلع جہلم میں مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top