تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب

تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب 28 جولائی 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر افتتاح کیلئے مرکزی قائدین علامہ محمد ادریس رانا (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب)، محمد انعام مصطفوی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ) اور اِرشاد اقبال (زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب) نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں جہلم شہر کے مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

اِس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری اور قائدین کا کہنا تھا جہلم نے دیگر کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی طرح اِس عظیم علمی و روحانی مرکز کا قیام عمل میں لاکر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

اِس ضلعی سیکرٹریٹ میں موجود عرفان القرآن اکیڈمی میں دینی و قرآنی تعلیمات پر مشتمل کورسز کروائے جائیں گے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے دفتر میں موجود ہنر گھر کے ذریعے خواتین کے برسرِ روزگار کرنے کیلئے مختلف ہنر سکھائے جائیں گے جن کی تفصیل دفتر میں آکر حاصل کی جا سکتی ہے۔

جہلم کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ہفتہ وا ر حلقاتِ درود اور ماہانہ شب بیداریوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور رسول ِ کریم ﷺ سے ٹوٹے ہوئے رشتے کو بحال کر نے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ کارکنان نے بھی اِس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بڑھ چڑھ کراِس ادارے کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top