تحریک منہاج القرآن کی اولمپئن خواجہ محمد جنید سے تعزیت

خواجہ محمد اسلم۔ Kawaja Aslam

تحریک منہاج القرآن کے وفد نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کوچ اور سٹار اولمپئن خواجہ محمد جنید سے ان کے والد گرامی اولمپئن خواجہ محمد اسلم کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا تین رکنی وفد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، منہاج القرآن لاہور کے رہنماء ثاقب بھٹی اور محمد سلیم ڈیفنس لاہور میں خواجہ جنید کی رہائش گاہ پر گیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر شہزاد رسول نے خواجہ جنید کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے خواجہ محمد اسلم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہزاد رسول نے کہا کہ خواجہ محمد اسلم کھیلوں میں پاکستان کے عظیم ہیرو تھے، وہ ایتھلیٹکس، فٹبال اور کرکٹ کے کوچ بھی رہے، جو ان کا منفرد اعزاز ہے جبکہ خواجہ محمد اسلم تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن بھی رہے۔

اس موقع پر خواجہ جنید نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اسلام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بلاشبہ دنیا کے چند ٹاپ کے اسکالرز میں شامل ہیں۔ آخر میں انہوں نے تعزیت کے لیے آنے والے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خواجہ محمد اسلم۔ Kawaja Aslam

خواجہ محمد اسلم۔ Kawaja Aslam

خواجہ محمد اسلم۔ Kawaja Aslam

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top