نوجوانوں کو عصری چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا دینی وملی ذمہ داری ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 01 اگست 2019ء

قائد تحریک منہاج القرآن آج 2 اگست یوکے میں الہدایہ کیمپ سے خطاب کرینگے
کیمپ میں برطانیہ، یورپ، امریکہ سے 1ہزار سے زائد نوجوان شریک ہونگے
مادی ترقی کی دوڑ میں اخلاقی، روحانی نقصانات کے ازالہ کےلئے تربیتی سیشنز ناگزیر ہیں

Dr Tahir ul Qadri Quranic Encyclopedia to be launched in UK

لاہور(یکم اگست 2019ء ) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 2 اگست یوکے میں الہدایہ کیمپ سے خطاب کرینگے۔ یہ کیمپ 3 اگست تک جاری رہے گا۔ اس تربیتی کیمپ میں برطانیہ، یورپ اور نارتھ امریکہ سے 1 ہزار سے زائد نوجوان شریک ہونگے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ 2 روزہ الہدایہ کیمپ سنٹرل کنونشن کمپلیکس مانچسٹر میں منعقد ہو گا۔ الہدایہ کیمپ کے مختلف سیشنز سے خطاب کےلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری گزشتہ روز مانچسٹر پہنچے جہاں انکا کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کی کردار سازی اور انہیں مختلف النوع عصری چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے اپنی دینی، قومی، ملی و بین الاقوامی ذمہ داری انجام دے رہے ہےں۔ انہوں نے کہاکہ مادی ترقی کی دوڑ میں جو اخلاقی اور روحانی سطح پر نقصان ہو رہا ہے اسکے مداوا کےلئے تربیت ضروری ہے۔ یوتھ میں رولز آف کنڈکٹ کو اجاگر کرنے اور مثبت سوچ اوررویے پروان چڑھانے اور ایک اچھا انسان بنانے کےلئے نظریاتی و فکری سطح پر تربیتی سیشنز وقت کا ناگزیر تقاضا ہےں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اول روز سے اس مشن پر کاربند ہے کہ نئی نسل کو اسلاف کے علم، ادب، تحقیق اور انسانیت سے محبت کرنے کی اعلیٰ روایات سے جوڑا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top