100 سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگیں گے: سید امجد علی شاہ

مورخہ: 06 اگست 2019ء

اجتماعی قربانی مذہبی فریضہ کی اد ئیگی کے علاوہ بھائی چارہ کے فروغ کا ذریعہ ہے: ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر
اجتماعی قربان گاہ سلاٹر ہاؤس میں قائم کی گئی سینکڑوں جانور قربان کئے جائیں گے

لاہور (6 اگست 2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال 100 سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگیں گے، جہاں مستحقین تک بلاتاخیر قربانی کا گوشت پہنچانے کےلئے منہاج ویلفیئر کے سینکڑوں رضاکاران خدمات انجام دیں گے۔ اجتماعی قربانی کے مرکزی انتظامات لاہور میں ایک جدید سلاٹر ہاؤس میں کئے گئے ہیں۔ قربانی کے سینکڑوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جائیں گے۔ اجتماعی قربانی مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے علاوہ بھائی چارہ کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامی اجلاس کے دوران ممبران کمیٹی سے کیا۔

امجد شاہ نے مزید بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہزاروں جانور قربان کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت اور شرعی احکامات کے مطابق اجتماعی قربانی کے انتظامات یقینی بنائے جاتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ محدود ذرائع آمدنی والے لوگ قربانی کے اس مقدس فریضہ کی ادائیگی سے محروم نہ رہیں، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان مرکزی قربان گاہ سے گوشت تیارکر کے غرباء، مساکین اور ضرورت مند افراد کے گھروں تک پہنچائیں گے، درجنوں گاڑیوں کے ذریعے گوشت کی تقسیم کیا جائے گا۔ عید قربان کے تینوں روز مرکزی قربان گاہ لاہور سمیت پورے ملک میں جہاں جہاں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے جائیں گے طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم اور منہاج ایمبولینس سروس ہمہ وقت موجود ہو گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور، کراچی، پنڈی، اسلام آباد ،حیدر آباد ،بدین ،ٹھٹہ ،سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت بلستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اجتماعی قربانی کے انتظامات و تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top