برطانیہ میں مقیم منہاجین اسکالرز کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

مورخہ: 18 اگست 2019ء

منہاجین سکالرز کی طاہرالقادری سے ملاقات

برطانیہ میں مقیم منہاج یونیورسٹی لاہور اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل منہاجین اسکالرز نے گلاسگو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ تمام منہاجین اسکالرز برطانیہ میں مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ دین اور عبادت الہیٰ کو ہلکا نہ جانیں، یہ توفیق اللہ کریم کی عظیم نعمت اور بہت بڑا سرمایہ ہے، خدمتِ دین کی انجام دہی میں اخلاص، محبت اور عجز و انکساری اپنائیں گے تو اللہ کریم کی طرف سے ہمیشہ خیرو برکت اور دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب ہونگی۔

منہاجین سکالرز کی طاہرالقادری سے ملاقات

منہاجین سکالرز کی طاہرالقادری سے ملاقات

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top