منہاج القرآن کے رہنماء میاں ممتاز کے بیٹے رضاالمصطفیٰ کی قل خوانی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کرائی

مورخہ: 19 اگست 2019ء

منہاج القرآن کے رہنماء میاں ممتاز کے جواں سالہ بیٹے رضا المصطفیٰ کی رسم قل مرکزی سیکرٹریٹ میں نماز ظہر کے بعد منعقد ہوئی، قل خوانی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بیرون ملک سے ٹیلی فون پر دعا کرائی۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ میاں ممتاز تحریک منہاج القرآن کے ان چیدہ رہنماوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اوائل دور میں رفاقت قائم کی اور آج بھی اسی عزم و ولولے کیساتھ قائم ہیں۔ میاں ممتاز نے اپنی اولاد اور بیٹوں کی خالصتا دینی تربیت کی۔ بیٹا رضاء المصطفیٰ تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھا، اللہ تعالیٰ انہیں آقا علیہ السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آپ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے لیے عدنان جاوید کے بعد 40 دنوں میں یہ دوسرا سانحہ ہے اللہ تعالیٰ تحریک کے وابستگان اور میاں ممتاز کے گھرانے کو ہمت عطا فرمائے۔

قل خوانی میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین و سٹاف، منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان اور مرحوم کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی ہوئی اور ختم بھی پڑھا گیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میاں ممتاز اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

مرحوم رضاءالمصطفیٰ گزشتہ چند سالوں سے برین ہیمبرج کا شکار تھے اور زیرعلاج تھے، علالت میں ان کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں رضا المصطفیٰ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں منہاج یونیورسٹی میں قائم روضۃ المخلصین میں دفنایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top