منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام

مورخہ: 12 اگست 2019ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کے دیگر علاقہ جات کی طرح بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، لسبیلہ، چھتر، صحبت پور، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد اور دیگر کئی علاقوں میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے اور گوشت غربا و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔

خدمت خلق کے جذبے سے سرشار تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے اس عمل خیرمیں نہایت ذوق، شوق اور دل جمعی سے حصہ لیا۔ اس موقع پر مقامی افراد نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انسان دوستی کو سراہا، انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کیلئے دعائیں بھی کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top