منہاج القرآن چھتر کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام

مورخہ: 12 اگست 2019ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام چھتر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، لسبیلہ، صحبت پور، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد اور دیگر کئی علاقوں میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے اور گوشت غربا و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔

زونل کوآرڈینیٹر محترم مشتاق احمد قائم خانی کی سرپرستی میں تحریک کے کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔ ہر جگہ پر عوام الناس نے تحریکی کارکنوں کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا۔ لوگوں نے قائد تحریک کو دعائیں دیں اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تعریف کی اور ہر سال اس حسن عمل کے کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top