پولیو ورکرز پر تشدد کے ملزم کو مثالی سزا دی جائے: فرح ناز

مورخہ: 28 اگست 2019ء

حکومت پولیو مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونیوالا پراپیگنڈہ بند کروائے: صدر منہاج القرآن ویمن لیگ

لاہور (28 اگست 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ حکومت مصری شاہ لاہور میں پولیو ٹیم پر تشدد اور سوشل میڈیا پر انسداد پولیو مہم کے خلاف پراپیگنڈہ کا سخت نوٹس لے جو عناصر اس انسانیت دشمن مہم میں شامل ہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیو ایک موذی وائرس ہے جو بچے کو عمر بھر کےلئے معذور بنا دیتا ہے، کچھ جاہل اور انسانیت دشمن سوچ رکھنے والے عناصر پولیو مہم کو ناکام بنانے کےلئے غیر قانونی اور غیر انسانی حرکتیں کرتے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

فرح ناز نے مطالبہ کیا کہ پولیو مہم میں شریک خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ٹیموں پر حملہ کرنے والوں کو مثالی سزا دی جائے تاکہ کوئی دوبارہ اس کی جرات نہ کرسکے۔ نسلوں کے صحت مند مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے،لاہور میں خواتین پولیو ورکرز پر تشدد کے ملزموں کو سزا دی جائے ۔ لاہور میں ہونے والے واقعہ پر حیرت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top