پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت امام عالی مقام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنے زوال کو کمال میں بدلنا چاہتی ہے تو حسینی کردار اپنا لے، حسینی کردار یہ ہے کہ ظلم کا منشور رکھنے والے یزیدیوں کے خلاف مفاہمت کی بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے۔ امت مسلمہ کو متحد کرنا علمائے کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن منبر رسول ﷺ سے اسلامی اخوت اور ’’لا تفرقو‘‘ کا پیغام عام کررہا ہے۔
پروگرام میں نقابت کے فرائض مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر محمد آصف اکبر قادری (تمام مسالک کے نمائندہ علماء کرام) سر انجام دیئے۔ اس موقع پر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی (راہنما تحریک نفاذ فقہ جعفریہ)، علامہ عبدالستار خان نیازی (راہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث)، مولانا عاصم مخدوم (دیوبند عالم دین)، مولانا افضل حیدری (دیوبند عالم دین)، مفتی سید عاشق حسین (بریلوی عالم دین)، پیر ڈاکٹر بدر منیر سیفی (رابطہ مشاہخ کونسل پاکستان)، محترم نذیر چوہان ایم پی اے (چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار) نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ سٹیج پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری, راہنما عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، جواد حامد, نوراللہ صدیقی, مظہر محمود علوی, اشتیاق حنیف مغل پر موجود تھے۔ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ