منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک کی طرف سے علامہ محمد اعجاز ملک کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک کی طرف سے مورخہ گیارہ ستمبر 2019 کو علامہ محمد اعجاز ملک کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ان کا بطور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی سنٹر تقرر فرمایا ہے اور آپ حال ہی میں ڈنمارک میں تشریف لائے ہیں۔

منہاج ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن بورڈ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے بورڈ کے تمام ممبران کی طرف سے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور سجاد احمد ساہی (انفارمیشن سیکرٹری منہاج ایجوکیشن بورڈ) نے تمام ممبران کی طرف سے ان کو پھول پیش کیے۔ بعدازاں مفتی ارشاد حسین سعیدی نے انہیں نظامت تعلیمات کے انتظامی ڈھانچہ ، دائرہ کار ، تعلیمی پالیسی اور نظام العمل کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ منہاج ایجوکیشن بورڈ کے جنرل سیکٹری محترم محمد بلال اوپل نے ڈنمارک میں موجود منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چاروں مراکز کے مابین تعلیمی امور کے بارے میں کوآرڈینیشن پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی۔ علامہ محمد اعجاز ملک نے نظامت تعلیمات کے منظم اور فعال کام کو سراہا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس پروقار تقریب میں بورڈ کے ممبران کے ساتھ منہاج القرآن کے سینٹرز پر خدمات سرانجام دینے والے سکالرز علامہ حافظ محمد ادریس الازہری، علامہ حافظ محمد اشتیاق الازہری اور علامہ عتیق احمد ہزاروی بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر علامہ محمد اعجاز ملک کے اعزاز میں بہترین ڈنر بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ : سجاد احمد ساھی (انفارمیشن سیکرٹری منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top