منہاج القرآن کا وفد آزاد کشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا

وفدمیر پور میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرے گا
وفد میں سید امجد علی شاہ، نور اللہ صدیقی، انجینئر ثناء اللہ خان، پروفیسر ظفر اقبال اور شہباز طاہر شامل ہیں

لاہور (25 ستمبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اعلیٰ سطحی وفد آج آزاد کشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا، وفدمیر پور و دیگر علاقوں میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرے گا اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرے گا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے زخمیوں کو پھول پیش کرتے ہوئے جلد صحتیابی کا دعائیہ پیغام دے گا، وفد میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، انجینئر ثناء اللہ خان، پروفیسر ظفر اقبال، شہباز طاہر شامل ہونگے۔

دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایف ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے پر دستیاب وسائل کے مطابق متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج میر پور میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے دکھی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top