ڈاکٹر طاہرالقادری کا اسیر ہمایوں بشیر کے اسیری کے دوران انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور (25 ستمبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسیر ہمایوں بشیر کے اسیری کے دوران انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمایوں بشیر دیگر 106 کارکنان کی طرح سابق حکمرانوں کے ایما پر پنجاب پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا تھا اور دوران قید انھیں گردوں کا مرض لاحق ہوا، مناسب دیکھ بھال اور بروقت علاج شروع نہ ہونے پر مرض بگڑ گیا اور گردے فیل ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں ہمایوں بشیر کی درخواست ضمانت کی اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر 5 ماہ گزرنے پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکا اور اسی انتظار میں ہمایوں بشیر سب سے بڑی عدالت کے سب سے بڑے منصف کے روبرو پیش ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ آج 26 ستمبر کو ہمایوں بشیر اور دیگر بے گناہ 106 قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت ہونا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں سب کے جان ومال کی ایک جیسی قدرومنزلت ہوتی تو ہمایوں بشیر اسیری کے دوران نہ مرتا۔ انھوں نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تبصرہ