منہاج القرآن کی طرف سے میرپور میں زلزلہ سے متاثرہ زخمیوں کیلئے ادویات کا عطیہ

ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
دکھی انسانیت کی مدد کو ہماری سرگرمیوں میں مرکزیت حاصل ہے: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (30 ستمبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن میرپور کے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے غریب شہریوں کے علاج کے لیے ادویات کا عطیہ دیا، یہ عطیہ ایم ایس ڈی ایچ کیو میر پور ڈاکٹر فاروق نور کو دیا گیا، اس موقع پر ظفر اقبال طاہر، پروفیسر محمد رشید صدیقی، سید ارشد بخاری، محمد الیاس ملنگی، مقصود مغل، سردار شہزاد موجود تھے۔ دو روز قبل قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر سینئر رہنماؤں کے ایک وفد جن میں سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی شامل تھے کو میر پور کے متاثرہ دیہات کے سروے کے لیے گئے تھے، ان کی سفارشات پر قائد تحریک منہاج القرآن نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی منظوری دی، ادویات کے علاوہ متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے دیگر اقدامات بھی بروئے کار لائے جائیں گے، اس ضمن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ جلد ایک بڑے پیکیج کے ساتھ میر پور آزاد کشمیر کے متاثرہ دیہات میں جائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی سرگرمیوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں جہاں کہیں بھی کوئی آفت آئے متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرتی ہے۔ حالیہ زلزلہ میں بھی متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لیے مقدور بھر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top