اٹک: فتح جنگ میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ

منہاج القرآن اسلامک سینٹر فتح جنگ میں ضلع اٹک کی تنظیمات کا ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے 70 سے زائد عہدہداران نے شرکت کی۔ کیمپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر محمد ادریس رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی منزل مصطفوی انقلاب ہے اور انقلاب انتھک محنت،بے مثال قربانیوں اور جدوجہد میں تسلسل سے ہی آتے ہیں۔

پروگرام میں پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری (نائب ناظم اعلیٰ تربیت)نے تنظیمی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ آخر میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی (ناظم تربیت ) نے اظہار خیال کرتے ہوئے اوصاف قیادت کے مختلف پہلو واضح کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top