مظفر گڑھ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کا آغاز

مرکزی نظامتِ تربیت کے شعبہ کورسزکے زیرِانتظام ضلع مظفر گڑھ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ افتتائی تقریب 22 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوئی جس میں مرکزی کوآرڈینٹرکورسز علامہ محمد مسعود قادری اور ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ تربیت وکوآرڈینٹر علامہ محمد سرفراز قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس افتتاحی تقریب میں تقریب میں علاقہ بھر سے پروفیسرز، ڈاکٹرز، اساتذہ اور کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی اور 200 سے زائد شرکاء نے اس ڈپلومہ کورس میں رجسٹریشن کروائی۔

افتتاحی تقریب جامعہ غوثیہ کالج وسکول کے کشادہ صحن میں منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر ملک طارق بھابھہ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئے۔تقریب میں طارق بھابھہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سرفراز نے ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کا تعارف کروایا جبکہ محمود احمد مسعود نے تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top