ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلبی علامہ محمد اعجاز ملک کے اعزاز میں استقبالیہ ڈنر

منہاج لائبریری ڈنمارک کی طرف سے ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلبی علامہ محمد اعجاز ملک کے اعزاز میں استقبالیہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ انچارج لائبریری راجہ محمد افضل نے علامہاعجاز ملک کو گلدستہ پیش کیا اور انہیں ڈنمارک کی سرزمین پر تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے علامہ اعجاز ملک کو منہاج القرآن ویلبی کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج لائبریری کی ٹیم نے اپنی طرف سے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج لائبریری اس استقبالیہ ڈنر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک، نارتھ ویسٹ سنٹر اور منہاج ایجوکیشن بورڈ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top