منہاج القرآن انٹرنیشنل فری اسٹیٹ ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود کا آغاز

منہاج القران انٹرنیشنل فری اسٹیٹ ساوتھ افریقہ کے زیر اہتمام Bethlehem شہر میں باقاعدہ ماہانہ حلقۂ درود کا آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلہ میں افتتاحی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ اس کے بعد باقاعدہ درودشرہف آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں پیش کی گیا۔

محفل میں چوہدری علی احمد تارڑ (زونل ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فری اسٹیٹ) نے خصوصی شرکت کی جبکہ تحریک کی علاقائی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھی بھر پور شرکت کی۔ محفل پاک کے اختتام پرمہمانان گرامی کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top