چکوال میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز کا ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور یوتھ لیگ کا تربیتی ورکرز کونشن پریس کلب چکوال میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں کے وابستگان اور عہدیدران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ناظم تربیت، پروفیسر محمد سلیم نے بھی کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔

مرکزی قائدین نے تنظیموں امو ر اور تحر یک کے آئندہ پلان کے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاست کی ریٹائر منٹ کے باوجود آج کے پروگرام میں شرکاء کی حاضری اس بات کا ثبوت ہے یہ کارکنا ن آج بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پر عزم ہیں۔

کنونشن میں تحریک منہاج القرآن مرکز سے علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ناظم تربیت، پروفیسر محمد سلیم نے خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مصروفیات کی بناء پر سیاست سے ریٹائر منٹ لی لیکن انقلاب پر ان کی جد وجہد جاری رہے گی۔

پروگرام میں نقابت کے فرائض توقیر اعوان نے سرانجام دیئے۔ کنونشن میں حاجی عبد الغفور شیخ، طاہر اعوان دلہہ، ساجد محمو د ہاشمی، طاہر اعوان کلر کہار، شبیر حسین اعوان، اشرف اقبال تلہ گنگ، حافظ محمد خان، ملک نذر حسین چوہدری نذر حسین، محمد یوسف جنداعوان، غلام رضا اعوان، ملک راحیل چوآ سیدن شاہ، محمد سعید رتوچھہ، جنجوعہ برادان ظہیر مغل، ہارون حیدر، عبد الغنی، جہانگیر حسین، باقرقریشی، شہزاد حسین، وقار یونس، حاجی محمد صابر اور میڈیا کوآرڈینٹر توقیر مغل نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top