منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد کے چچا انتقال کر گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد کے چچا و سسر سابقہ نائب ناظم ملکوال حاجی نور احمد برضائے الہی انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ میلاد چوک ملکوال میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مرکزی وفد نے ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور کی سربراہی میں شرکت کی۔ وفد میں قاضی مدثر سیکرٹری فارن افیئرز ڈنمارک اور ملک اعظم مرکزی سیکریٹری امور خارجہ بھی شامل تھے۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ملکوال کے صدر محمد سجاد قادری، ذیلی تنظیمات کے عہدیداران اور تحریکی رفقاء و اراکین کے علاوہ اہل علاقہ، نامور سیاسی و سماجی شخصیات اور لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

مرحوم حاجی نور احمد تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر اور سرگرم رہنماء تھے۔ آپ ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کی ایک نامور سیاسی و سماجی شخصیت اور سابقہ نائب ناظم ملکوال بھی تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top