منہاج القرآن کا استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا

جلوس کی قیادت صد ر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کرینگے
سجے ہوئے اونٹ، گھوڑے، بگھیاں مشعل بردار جلوس کا حصہ ہونگے
دودھ کی سبیلیں لگیں گی، تاجرپھولوں کی پتیوں سے شرکاء کا استقبال کرینگے
خرم نواز گنڈا پور، رفیق نجم، حافظ غلام فرید، شہباز بھٹی، منظور حسین قیادت کرینگے

لاہور (28 اکتوبر 2019ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس 29 اکتوبر منگل کو شام 6 بجے نکالا جائے گا، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کرینگے۔ عزیز بھٹی ٹاءون پی پی 156 سے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس کے راستوں کو خوبصورت بینرز، جھنڈیوں، غباروں، اسم محمد  کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی، امیر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، چوہدری منظور حسین، اسلم پرویز، حاجی محمد فرخ مرکزی قائد ین کا استقبال کرینگے، مغلپورہ تاجر رہنما جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے جلوس کا استقبال کرینگے۔ منہاج نعت کونسل کے نعت خوان دف پر آمد مصطفی کی نسبت سے کلام پڑھیں گے۔ درود و سلام کی صداءوں میں نکالے جانیوالے استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس میں سجے ہوئے اونٹ، بگھیوں، گھوڑوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل افراد بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی جلوس میں خصوصی شرکت کرینگے۔ صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاءون، حفیظ اللہ جاوید، ثناء اللہ خان، حاجی ارشد، پیر سید انعام اللہ گیلانی، چوہدری اسلم، صدر انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ چوہدری منظور حسین،، جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر، پیر سید گلزار شاہ کاظمی سمیت اہم رہنما جلوس میں شرکت کرینگے۔

مشعل بردار جلوس کا آغاز مغل پورہ چوک سے ہو گا، جلوس شالیمار لنک روڈ، شالامار چوک سے گزرتا ہوا معروف روحانی شخصیت حاجی غلام حید ر ضیائی کی رہائش گاہ باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top