ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں

ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خوبصورت چراغاں کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر لائٹنگ کے لیے خصوصی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور اسے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ادھر ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی منہاج القرآن کا مرکزی سیکرٹریٹ ’’آمد مصطفی مرحبا‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا، گوشہ درود اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ ’’القادریہ 299‘‘ کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور شیخ الاسلام کی رہائش گاہ تک ملحقہ گلیوں میں بھی انتہائی خوبصورت لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت اہل ایمان کے لیے بہت بڑی خوشی کی خبر ہے، انہوں نے بتایا قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک روزانہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔

milad 2019

milad 2019

milad 2019

milad 2019

milad 2019

milad 2019

milad 2019

International Mawlid un Nabi Conference 2019 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top