کاش اس نظام میں امیر کی طرح غریب کی جان بھی قیمتی ہوتی:ڈاکٹر طاہرالقادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا ایک غریب سزا یافتہ قیدی ضمانت نہ ملنے پر اللہ کو پیارا ہو گیا
انصاف اور انسانی حقوق کی فراہمی کا ایک پیمانہ یہ بھی ہے؟: قائد تحریک منہاج القرآن
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم پر احتجاج کرنے والے 107 کارکن سزا کاٹ رہے ہیں

No bail for late Hamayon Bashir till he died: Dr Tahir-ul-Qadri

لاہور (30 اکتوبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کاش اس نظام میں امیر کی طرح غریب کی جان بھی قیمتی ہوتی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والا ایک غریب سزا یافتہ قیدی ہمایوں بشیر علاج کے لیے ضمانت نہ ملنے پر دوران قید اللہ کو پیارا ہو گیا، انصاف اور انسانی حقوق کی فراہمی کا ایک پیمانہ یہ بھی ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پیروی کرنے والی لیگل ٹیم سے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہمایوں بشیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے ان 107 کارکنوں میں شامل تھے جنہیں 5 سے 7 سال کی سزائیں سنائی گئیں، ہمایوں بشیر گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کررکھی تھی، ضمانت ملنا تو دور کی بات اس کی موت کے دن تک ضمانت کی یہ درخواست سماعت کے لیے بھی مقرر نہیں ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان نے ہر شہری کو یکساں حقوق کی فراہمی کی گارنٹی دی ہے مگر یہ حقوق اور ان کا تحفظ پیسے والوں کے لیے کچھ اور ہے، غریبوں کے لیے کچھ اور ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top