صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

Dr Murad Raas calls on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri Minhaj University Lahore

لاہور (30 اکتوبر 2019) صوبائی وزیر سکولزایجوکیشن پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے خصوصی دعوت پر منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کادورہ کیا، منہاج یونیورسٹی آمد پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈائریکٹر اکیڈمک خرم شہزاد، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری نے ان کا استقبال کیا، صوبائی وزیر نے صدر منہاج القرآن ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی، ڈاکٹر حسین محی الدین نے صوبائی وزیر کو منہاج یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا، بالخصوص انہیں روحانی تربیت اور صوفی ازم کے فروغ کے لیے تعمیر کردہ خصوصی بلاک کا بھی وزٹ کروایا۔ اس موقع پر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے، انہوں نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام نصاب سازی کے پراسیس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوالٹی شرح خواندگی میں اضافہ اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے نجی شعبہ کی ہر ممکن مدد کرے گی، انہوں نے کہا کہ ایک پڑھے لکھے پاکستان کی تشکیل ہمارا خواب ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے عصری ضروریات کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کررہے ہیں جو حوصلہ افزاء ہے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس کو یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں مطالعہ کے لیے مختلف سماجی ایشوز پر مشتمل کتب بطور تحفہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکساں اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری کے ضمن میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تجربے سے بھی استفادہ کریں گے۔

Dr Murad Raas visits Minhaj University Lahore

Dr Murad Raas visits Minhaj University Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top