تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس

تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیرانتظام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یکم ربیع الاول 30 اکتوبر 2019ء کو مشعل بردار جلوس میں تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین، علمائے کرام، تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ شرکاء کا استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی۔ جلوس کے شرکاء صلوۃ و سلام پڑھتے ہوئے میلاد النبی کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ جلوس میں منہاج القرآن کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو کائنات کی عظیم نعمت قرار دیا۔ جلوس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top