یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی یونان کے زیراہتمام مرکز پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت صدر منہاج القرآن ارسلان خرم چیمہ جبکہ علامہ محمد نواز ہزاروی کی سرپرستی منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت عاقب جاوید نے حاصل کی نقابت کے فرائض محمد عاطف مصطفوی ناظم تحریک غلام عباس مصطفوی نے ادا کیے۔

محفل نعت میں محمد اسلم چوہدری، مرزا امجد جان، ملک نسیم اعوان، یاسر عمران قادری، محمد زبیر قادری، مرزا بشیر عاصی، محمد اقبال، محمدرفیق قادری، استاد باقر چغتائی نے آقا علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

محفل پاک میں چیرمین ایگزیکٹو کونسل اوورسیز الائنس فورم چوہدری مہدی خاں باسریاں، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری مدثر خادم سوہل، صدر پاکستان جرنلسٹ کلب احسان اللہ خان، راہنما کشمیر ویلفیئر سوسائٹی راجہ مجاہد جرال مرزا زبیر جرال، ملک طارق شریف، چیف ایڈیٹر ایتھنز ایکسپریس انٹرنیشنل میاں وقار احمد لادیاں نے خصوصی شرکت کی۔

محفل میں نماز عشاء کے بعد درود سلام پڑھا گیا۔ اس موقع پر خصوصی دعا ہوئی، جس میں عالم اسلام کی ترقی و سربلندی جبکہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی، پاکستان میں رحیم یار خان لیاقت پور میں ٹرین حادثہ کے شہداء، معروف ثناء خواں الحاج یوسف میمن مرحوم اور حاضرین محفل کے وفات پا جانے والے عزیز واقارب کے درجات کی بلندی کے لئیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں لنگر شریف تقسیم کیا گیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top