منہاج القرآن کراچی کے ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

workers Convention

تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن 3 نومبر 2019ء کو کراچی میں ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صدر منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری، نائب صدر تحریک منہاج القرآن سندھ عامر خواجہ، مرزا جنید علی، سید ظفر اقبال، مکرم مقصود، مسز فوزیہ جنید، ثناء حفیظ، مسعود عثمانی، حاجی سلیم ملک، آصف پی پی، زاہد لطیف، الیاس مغل و دیگر قائدین سمیت تحریک منہاج القرآن، ویمن لیگ، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، پاکستان عوامی تحریک، علماء کونسل، منہاج فائوندیشن کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداران شریک ہوئے‎۔ کنونشن میں مختلف فورمز کے سربراہان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکنان و رفقا اصلاحی، انقلابی، اور علمی تحریکوں کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں نظریاتی کارکن ہی تحریکوں کو کامیابی کی منازل پر پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ اللہ کا شکر ہے اور شیخ الاسلام کی تربیت ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان جیسے باکردار اور جرات مند کارکن کسی تحریک کے پاس نہیں ہیں۔

تحریک منہاج القرآن اس صدی کی سب سے بڑی علمی، انقلابی اور تجدید احیائے اسلام کی تحریک ہے جو دنیا کے سو سے زائد ممالک میں اتحاد و یکجہتی، امن و محبت اور علم کی شمع روشن کر رہے یہ ہماری خوش نصیبی ہے ہم اتنی عظیم تحریک کے کارکن ہیں۔ کارکن اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور احیائے دین کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی تاریخ میں سیاہ باب ہے جس میں اپنے ملک کے محافظوں نے اپنی ہی ریاست کے لوگوں کو کرپٹ حکمرانوں کے کہنے پر موت کی وادی میں پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا انقلابی کارکن کبھی مایوس نہیں ہوتے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ضرور ملے گا خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائدین و کارکنان کو تحریک منہاج القرآن کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کراچی اور مختلف فورمز کے قائدین نے بھی خطاب کیے۔

workers Convention

workers Convention

workers Convention

workers Convention

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top