تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی

تحریک منہا ج القرآن کراچی کے زیراہتمام تاجدار کائنات ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پی ائی اے ٹائون شپ، گل بائی، طارق روڈ، جہانگیر روڈ، بن قاسم، اورنگی، نارتھ کراچی، ملیر میں میلاد النبی ﷺ کانفرنسز اور جلوس و ریلیاں نکالیں گئی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے پروجیکٹ آغوش میں میلاد ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے کہا تاجدار کائنات ﷺ رحمت للعالمین بن کر دنیا میں تشریف لائے آپ نے کبھی کسی سے بدلہ نہیں لیا۔ تاجدار کائنات ﷺ نے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے بدلا۔ آپ ﷺ نے ہمیشہ احترام انسانیت کا درس دیتے ہوئے انسانی حقوق کی ادائیگی کا درس دیا اور اپنی زندگی انسانیت کیلئے عملی نمونہ بنایا۔

انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے کائنات انسانی کو کوئی نعمت عطاء نہیں کیا۔ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات امن و محبت بھائی چارگی، سلامتی پرمشتمل ہے آپ کی تعلیمات قیامت تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی میلاد ریلیوں میں مختلف سیاسی، سماجی، قومی جماعتوں، شخصیات، اور عوا م نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top