منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے اساتذہ کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کراچی کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لارل ہوم کے علی ظفر، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، علامہ نعیم انصاری، مرزا جنید علی، عامر خواجہ، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، سید ظفر اقبال و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی کا اندازہ اسکی تعلیم سے لگایا جا سکتا ہے بد قسمتی سے پاکستان تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے، یہی وجہ ہے ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعلیمی شمعٰ روشن کی اور آج ایک ہزار سے زائد تعلیمی دارے پاکستان میں ناخواندگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا بنیادی کردار ہے۔ ناخواندگی اور جہالت کے خاتمے کیلئے اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ناخواندگی اور جہالت کے خاتمے کیلئے اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اساتذہ طلباء کو موبائل فون جیسی موزی مرض کا مثبت استعمال سکھائیں۔ اساتذہ جتنے باکردار اور پڑھے لکھے اور تجربہ کار ہوں گے طلباء اتنی ہی قابل ہوں گے۔

انہوں نے کہا اساتذہ نے ملک کے مستقبل تیار کرنے ہیں اس لئے تعلیم و تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اساتذہ والدین کے ساتھ طلباء کی کونسلنگ کیلئے میٹنگز، اجلاسات، سفارشات دیں تاکہ والدین اور اساتذہ کی کوششوں سے طلباء کی بنیادی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے مراحل بہتر طریقے سے طے ہو سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top