ایم ایس ایم کا 25واں یوم تاسیس، کل پاکستان طلبہ کنونشن منعقد کیا جائیگا

قومی طلبہ کنونشن میں ملک بھر سے یونیورسٹیز، کالجز کے 10 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کریں گے
ایم ایس ایم استحکام پاکستان اور طلبہ حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے: عرفان یوسف
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا

لاہور (16 نومبر 2019ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر کُل پاکستان طلبہ کنونشن یکم دسمبر (اتوار) کو الحمراء کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کیا جائیگا، مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقد ہونے والے قومی طلبہ کنونشن میں ملک بھر سے یونیورسٹیز، کالجز کے 10 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کریں گے، سلور جوبلی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے رہنما، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابق صدور، اہم، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات بھی شرکت کریں گی، ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ قومی طلبہ کنونشن کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں شریک عہدیداران کو تقریب کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں چودھری ضلج انقلابی، سید فراز ہاشمی، اخلاق حسین، فرحان عزیز، عمران بھٹی، سید بلال، میاں انصر، احسان سنبل، نثار احمد و دیگر شریک تھے۔

رفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احیائے اسلام، فروغ عشق مصطفیﷺ، استحکام پاکستان اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کررہی ہے، قومی طلبہ کنونشن میں یکساں نظام تعلیم سمیت 7 اہم مطالبات پیش کریں گے۔ دریں اثناء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوآرڈینیشن کونسل کا اہم اجلاس آج اتوار کومرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا، اجلاس میں مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدور، جنرل سیکرٹریز و دیگرتنظیمی عہدیداران شرکت کریں گے، اجلاس میں قومی طلبہ کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top