اولیاء اللہ نے انسانیت سے محبت اور اخوت کا پیغام دیا: خرم نواز گنڈاپور

حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین اتباع شریعت اور حسن خلق میں اپنی نظیر آپ تھے
سیدنا طاہر علاؤ الدین کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ روحانی تقریب سے خطاب

لاہور (16 نومبر 2019ء) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ نے انسانیت سے محبت اور اخوت کا پیغام دیا، حضور قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی اولیاء اللہ میں سے تھے۔ ان کی پوری زندگی تصوف کے حقیقی تعلیمات کے فروغ اور خدمت دین کے لیے وقف تھی۔ اللہ پاک کے وہ مقبول بندے جو اس کی ذات اور صفات کے عارف ہوں، اس کی اطاعت و عبادات کے پابندرہیں، گناہوں سے بچیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے انہیں اپنا قرب خاص عطاء فرماتے ہیں۔ حضور قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی ؒ نے تجدید دین اور تصوف کے احیاء کے لیے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں اس نے ہزاروں، لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل دیں، حضور قدوۃ الاولیاء ؒ نہایت پاک سیرت، اتباع شریعت، طریقت و معرفت اور حسن خلق میں اپنی نظیر آپ تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن وبزم قادریہ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ روحانی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، حاجی منظورحسین، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول قادری، رانا محمد فاروق، مظہر محمود علوی، طیب ضیاء حاجی محمد حنیف، حفیظ الرحمن خان، قاری ریاست، شہباز طاہر سمیت رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top