منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد ڈنر، گورنر پنجاب کی شرکت
امت متحد ہو جائے تو کشمیر، فلسطین کے مسائل حل ہو جائیں گے: چودھری
سرور
ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور نے خوش آمدید کہا
صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، صاحبزادہ سعید الحسن شاہ، منظور وٹو، اجمل چیمہ شریک
ہوئے
کامل علی آغا، اعجاز چودھری، بیرسٹر عامر حسن، مجیب الرحمن شامی، زاہد فخری کی شرکت
لاہور (20 نومبر 2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ضیافت میلاد کانفرنس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل داخلی اتحاد اور یکجہتی میں ہے، جب امت متحد ہو جائے گی تو کشمیر، فلسطین جیسے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔ تمام تر الزام تراشی کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک عظیم سکالر ہیں جنہوں نے یورپ، برطانیہ،امریکہ میں مقیم مسلم یوتھ کو مسجد اور دین کے قریب کیا اور نوجوانوں کو اخلاق اور کردار سکھایا۔ ان کی ملک و ملت کے لیے خدمات کا میں ہمیشہ معترف رہا ہوں۔ انہوں نے ضیافت میلاد میں دعوت دینے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا۔
ضیافت میلاد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آقا علیہ السلام کی محبت اور ان کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر عالم اسلام اپنے تمام مسائل حل کر سکتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک سیرت زندگی کے ہر شعبہ میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر رہنمائی مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کو منہاج القرآن کے ضیافت میلاد ڈنر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے درمیان محبت، اخوت کی بنیاد خاتم النبین حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہے۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے مہمانوں کو خوش آمد کہا۔ صوبائی وزیر صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے نعت رسول مقبول پیش کی جبکہ معروف شاعر زاہد فخری نے منظوم نعتیہ کلام پیش کیا۔ ضیافت میلاد میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، اجمل چیمہ کے علاوہ میاں منظور احمد وٹو، کامل علی آغا، سینئر صحافی کالم نویس مجیب الرحمن شامی، اعجاز چودھری، بیرسٹر عامرحسن، یاور علی زیدی، نذیر احمد چوہان، شبیر سیال، اظہر زیدی، ناصر ادیب، وقاص احمد، چودھری غلام حسین، اجمل جامی، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، عظمت شاہ، ناصر انصاری، مقصود بٹ، محمد مبشر، عبدالکریم کلہواڑ، کرنل (ر) فضیل احمد، افتخار علی، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، طاہر ملک، جی ایم ملک، میاں ریحان مقبول، میاں زاہد، داؤد مشہدی، عارف چودھری، صاحبزادہ انوار اختر ایڈووکیٹ، جواد حامد، فاروق علوی، مظہر محمود علوی، پرویز بٹ، مرزا ندیم بیگ، نعمان شیخ، حاجی محمد امین، نصراللہ خان، صدرلاہور حافظ غلام فرید، قاضی فیض سمیت ممتاز سیاسی، سماجی، صحافتی، کاروباری شخصیات شریک تھیں۔
ضیافت میلاد کا اہتمام منہاج القرآن پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ، مرکزی میڈیا سیل اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے کیا گیا تھا۔
تبصرہ