منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھمپٹن کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

منہاج القرآن Northampton کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز عمر محی الدین نے تلاوت قرآن پا ک سے کیا۔ نعت پاک پڑھنے کی سعادت سعد احمد نے حاصل کی۔ اس کے بعد مہمانوں کو Welcome کیا گیا۔

محفل نعت میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا اور منہاج القرآن UK کے انتہائی خوبصورت آواز کے حامل نعت خواں فیصل مقصود قادری نے آقا علیہ السلام وسلام کی مداح سرائی سے سماع باندھ دیا۔ Northampton کے نعت گو شاعر پاپا پرویز نے بھی نعت پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

پروگرام میں چوہدری افتخار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ منہاج القرآن UK کے نوجوان سکالر شیخ بلال حسین نے انگلش زبان میں ’’محبت رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی اپنے آقا ﷺ سے محبت کے لازوال واقعات سنائے اور آج ان کی پیروی میں محبت رسول ﷺ کے تقاضوں کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو حضور نبی کریم ﷺ کی محبت میں سرشار زندگی گزارنے کی تلقین کی۔

کانفرنس میں قرعہ اندازی کے ذریعے شیخ الاسلام کی کتب کے دو سیٹ تقسیم کئے گئے۔ آخر میں آقا ﷺ کے میلاد کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ محفل کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام بھی تھا۔

رپورٹ فیض مغل

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top