ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت اور علمی مقام پر 5 نئی کتب شائع ہو گئیں

لاہور (25 نومبر 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت، علمی خدمات، ان کے علوم الحدیث و فقہ پر علمی تحقیقی کام اور معاصر آئمہ مجتہدین، متقدمین و متاخرین کی رائے پر مشتمل 5 کتب شائع ہو گئی ہیں۔ پہلی کتاب ”امام اعظم کی عدیم المثال امامت و ثقاہت (آئمہ و محدثین کی نظر میں)“، دوسری کتاب ”امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ میں اکابر، محدث تابعین“، تیسری کتاب ”امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا علم الحدیث میں عظیم تبحر“، چوتھی کتاب ”امام اعظم کے تلامذہ میں جلیل القدر آئمہ حدیث“پانچویں کتاب ”مرویات امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ “ شامل ہے۔

تحریک منہاج القرآن دارالافتاء کے سربراہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کہا ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام کے ایک ممتاز اور جلیل القدر فقیہ اور مجتہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شخصیت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس سے قبل تین جلدوں پر مشتمل ایک ضخیم کتاب تحریر کی اور اب مزید پانچ نئی کتب تالیف کی ہیں جو علوم الحدیث اور علوم الفقہ کے طلبہ کے لیے بیش قدر علمی ذخیرہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top