مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ یکم دسمبر کو ہو گا

طلبہ کنونشن کے اختتام پر قذافی سٹیڈیم سے لبرٹی چوک تک ریلی نکالی جائے گی
طلباء یونینز پر پابندی لگا کر مستقبل کی قیادت کا راستہ بند کیا گیا: عرفان یوسف
طلبا ملک کا مستقبل، ریاست کو ان پر اعتماد کرنا ہوگا: مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

لاہور (30 نومبر 2019) منہاج القرآن کی طلباء تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں یکم دسمبر ہو گا۔ طلبہ کنونشن کے اختتام پر ریلی نکالی جائے گی، ریلی اتوار یکم دسمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور سے شروع ہو کر لبرٹی چوک میں اختتام پذیر ہو گی، ریلی طلبہ حقوق اور طلبہ یونین کی بحالی کے لئے نکالی جائیگی۔ ریلی میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے ہزاروں طلباء شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلج انقلابی، فراز ہاشمی، اخلاق حسین، محمد عنصر و دیگرطلباء رہنماؤں نے شرکت کی۔

مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ طلباء یونینز پر پابندی لگا کر مستقبل کی قیادت کا راستہ بند کیا گیا۔ تعلیم یافتہ اور مثالی جمہوری معاشرہ کی تشکیل کے لیے طلبا کو ان کے حقوق دینا ہونگے۔ طلبا ملک کا مستقبل ہیں، ریاست کو ان پر اعتماد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ریلی سے قبل الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ کنونشن میں متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ کنونشن اور ریلی میں تمام طلبا تنظیموں کی مرکزی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ ہماری جدوجہد نظریہ پاکستان کے احیاء اور ترویج و اشاعت کے لیے ہے۔ عرفان یوسف نے کہاکہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ اور تعلیمی اداروں کو منشیات و انتہاپسندی سے پاک کرنے کے لیے لاءحہ عمل دیں گے۔ طلبا یونین کی بحالی سے ریاست پاکستان مضبوط اور مخصوص گروپوں کی اجارہ داری کا خاتمہ ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top