منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیرِاہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آج ہوگی

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین خصوصی خطاب کرینگے
صوبائی وزیر یاسمین راشد مہمان خصوصی ہونگی، 2 ہزار سے زائد خواتین کانفرنس میں شرکت کرینگی
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع آج مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا

لاہور (6 دسمبر 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آج (ہفتہ) کو ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد مہمان خصوصی ہوں گی، معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر فرخندہ منظور سمیت اہم شخصیات کانفرنس میں شرکت کریں گی، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 2 ہزار سے زائد خواتین شرکت کرینگی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ویمن لیگ لاہور اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نورین علوی نے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی تنظیمی عہدیداران کو کانفرنس کامیاب بنانے کے لیے خواتین کو گھر گھر جا کر شرکت کی دعوت دینے کے لیے کہا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے خطاب میں تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی ہدایات دیں، دریں اثناءتحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع بھی آج ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ نا ظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل،علامہ محمد لطیف مدنی سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top