لاہور: قائد ڈے کے موقع پر بزم منہاج کے زیراہتمام مشاعرہ کی رپورٹ

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیر اہتمام کُل پاکستان سالانہ ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں 12 فروری تا 17 فروری بالترتیب مقابلہ حسن قرات و نعت، تقریری مقابلہ اردو، اردو مباحثہ، تقریری مقابلہ انگلش اور مشاعرہ کی تقریبات شامل تھیں۔ 17 فروری 2007 کو اس سلسلہ کا آخری پروگرام مشاعرہ بعنوان ’’میں ہو سُقراط مجھے زہر پلایا جائے‘‘ منعقد ہوا۔ جن میں پاکستان بھر سے 30 سے زائد یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ نے شر کت کی۔

مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ عبداللہ نورالدین ڈرکی (ترکی) نے اظہار خیالات کرتے ہوئے فرمایا کہ آج امت مسلمہ انتشار کا شکار ہے۔ فرقہ واریت نے اس کے اتحاد کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ امت کو فروعی تنازعات سے نکال کر ایک ایسی منزل کی طرف گامزن کیا جائے جہا ں سے وہ جسد واحد کی طر ح اپنے آپ کو منوا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام فقط ظاہری اعمال کا نام نہیں بلکہ یہ من میں آنے والی ایک ایسی تبدیلی ہے جو نہ صر ف انفرادی بلکہ معاشرتی اور سماجی ترقی کی ضمانت بھی دیتی ہے۔



نازِسُخن ناز خیالوی نے بھی سامعین کو اپنے کلام سے مسحور کیا اور طلبہ سے کہا کہ وہ شاعری میں وقت کے ساتھ ساتھ لفظی و معنوی جدّت پیدا کریں۔ دیگر مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر ڈین عریبک ڈیپارٹمنٹ منہاج یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد ارشاد ڈین پرنسپل منہاج کالج آف کامرس، اخلاق حسین شمسی پرنسپل گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن، پروفیسر ایس۔ ایم۔ شفیق دیگر زعما و اساتذہ نے شر کت کی۔ مقابلہ میں جیوری کے فرائض جناب ضیاء نیر، محترم ظفر الحق چشتی اور محترم منیر قاسم نے انجام دیئے۔ مشاعرہ میں پہلی پوزیشن ندا نور، دوسری معین اکرم جبکہ تیسری پوزیشن عبدالسلام ثمر نے حاصل کی۔

پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر کرامت اللہ نے خطاب میں بزم منہاج کو ہفتہ تقریبات کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی شاعری انکے جذبات اور احساسات کی عکاسی کرتی ہے اور اس طر ح کے پروگرام نوجوانوں میں تحرک اور آگے سے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔

ہفتہ تقریبا ت کے اس اختتامی سیشن میں صدر بزم منہاج حافظ محمد آصف قادری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بزم منہاج اور منہاج یونیورسٹی کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں تحریری و تقریری اور تخلیقی و ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہمارا اولیں مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ تقریبات میں ملک بھر سے مختلف اداروں کے 100 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور اپنے اپنے انداز میں اپنے خیال اور فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ان پروگرامز میں حصہ لینے والے طلبہ مہمان گرامی اور مختلف کمیٹیوں کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی۔

پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، ڈاکٹر کرامت اللہ نے ہفتہ تقریبات کے مختلف پروگرامز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ ان پروگرامز میں منہاج یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے طلبہ محمد خالد حمید، ضیاء الحق اویسی، شاہد ریاض، حیدر علی بخاری، غضنفر حسین اور محمد احمد رضا کو بالترتیب بہترین قاری، نعت خواں، مقرر، ڈیبیٹر اور بہترین شاعر کے انعامات سے نوازاگیا۔ ہفتہ تقریبات کی شاندار کامیابی پر بزم منہاج کے عہدیداران حافظ محمد آصف قادری (صدر)، اکمل فیاض ورائچ (نائب صدر)، محمد وقاص شاہ ہاشمی (جنرل سیکرٹری )، واحد نعیم (پریس سیکرٹری)، ناظر علی (فنانس سیکرٹری)، مجیب الرحمن اور انچارج بزم منہاج رانا اکرم قادری کو بھی بہترین کارگردگی پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پرنسپل کالج ھذا نے مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کو یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا گیا۔ صدر بزم منہاج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ العزیز بزم منہاج اس طر ح کی تقاریب منعقد کرتی رہے گی تاکہ نواجوانوں میں ملک و قوم کی محبت اور عملی جدو جہد کو فروغ حا صل ہو سکے جو بالآخر مصفطوی انقلاب کی منزل پر گامزن ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top