آغوش آرفن کیئر ہوم لاہور کی گریجوایشن تقریب کل (ہفتہ) کو ہوگی

تقریب کی مہمان خصوصی بیگم گورنر پنجاب پروین سرور ہونگی
ایم ای ایس کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین صدارت کرینگے
صوبائی وزراء سردار محسن لغاری، آشفہ ریاض فتیانہ، مسرت چیمہ شریک ہونگی

لاہور (19 دسمبر 2019ء) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم لاہور کی پہلی سالانہ گریجوایشن تقریب 21 دسمبر بروز ہفتہ منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوگی، تقریب کی مہمان خصوصی بیگم گورنر پنجاب پروین سرور ہونگی جبکہ صوبائی وزراء سردار محسن لغاری، آشفہ ریاض فتیانہ، مسرت چیمہ خصوصی شرکت کریں گی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین منہاج سکول سسٹم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے، سابق منیجر قومی کرکٹ ٹیم اظہر زیدی کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین بھی تقریب میں شرکت کرینگے۔ گزشتہ روز گریجوایشن تقریب کے حوالے سے ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے تقریب کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ تقریب میں آغوش آرفن کیئر ہوم میں گریجوایشن کرنے والے طلبہ کو اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز و دیگر انعامات دئیے جائینگے۔ یاد رہے 2005ء میں کشمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ میں یتیم ہونے والے بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے لیے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے نام سے ایک عظیم الشان عمارت تعمیر کروائی تھی جہاں کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کو رکھا گیا، اس ادارہ میں زیر تعلیم بچے جنہوں نے گریجوایشن مکمل کی ہے کی پہلی تقریب 21 دسمبر ہفتہ کو منعقد ہورہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top