ڈاکٹر طاہرالقادری کا سید ہدایت رسول شاہ قادری کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور (21 دسمبر 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری کی ناگہانی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید ہدایت رسول شاہ علم دوست اور انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے، ان کے شب و روز دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف تھے، ان کی ناگہانی وفات سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور علمی حلقے ایک قابل شخصیت سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے اور ورثاء کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم، احمد نواز انجم، سید الطاف حسین شاہ، سردار شاکر مزاری، علامہ رانا محمد ادریس، عبدالستار منہاجین، سید مشرف حسین شاہ، میاں عبدالقادر، میاں کاشف، میاں ریحان مقبول، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول، سید امجد علی شاہ نے سید ہدایت رسول شاہ قادری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top